خبرنامہ پاکستان

الیکشن ایکٹ ترمیم: اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی

الیکشن ایکٹ ترمیم: اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی سماعت کریں گے جس کے دوران درخواست گزار کے وکیل حافظ عرفات دلائل دیں گے۔ حکومت کی جانب سے راجا ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ گزشتہ روز سربمہر لفافے میں پیش کی گئی تھی۔
الیکشن ایکٹ ترمیم
ختم نبوت سے متعلق راجا ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش
ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پر مذہبی جماعت کی جانب سے نومبر 2017 میں 22 روز تک دھرنا دیا گیا جو بعدازاں وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے اور ایک معاہدے کے بعد ختم ہوا۔
فیض آباد دھرنا: معاہدے کی ایک شق بھی قانون کے مطابق نہیں، جسٹس شوکت
دھرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست زیرسماعت ہے جب کہ عدالت نے آبزرویشن دی تھی کہ دھرنے کے خاتمے کے لئے کئے گئے معاہدے کی ایک شق بھی قانون کے مطابق نہیں اور جو معاہدہ ہوا اس کی قانونی حیثیت دیکھنی ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے تھے کہ ‘زخمی میں ہوا ہوں ریاست کو کیا حق ہے میری جگہ راضی نامہ کرے ، جس پولیس کو مارا گیا کیا وہ ریاست کا حصہ نہیں، اسلام آباد پولیس کو 4 ماہ کی اضافی تنخواہ دینی چاہیے، پولیس کا ازالہ نہیں کیا جاتا تو مقدمہ نہیں ختم ہونے دوں گا’۔