خبرنامہ پاکستان

الیکشن ایکٹ ترمیم کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ 9 مارچ کو فیصلہ سنائے گی

الیکشن ایکٹ

الیکشن ایکٹ ترمیم کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ 9 مارچ کو فیصلہ سنائے گی

لاہور:(ملت آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیم کیس کا فیصلہ محفوظ کرکے 9 مارچ کو سنانے کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے کسی اسپیکر اسمبلی کو نوٹس نہیں بھیجا، اپنی آئینی حدود سے آگے نہیں جائیں گے، غلط تاثر ابھرا ہے، لگتا ہے ان کو اصل صورتحال کا علم نہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ہم نے سینیٹ کی وہ معلومات مانگی ہیں جو ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں، اگر معلومات طلب کرنا مداخلت ہے تو ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیں۔ عدالت نے الیکشن ایکٹ ترمیم کیس کا فیصلہ محفوظ کرکے اسے 9 مارچ کو سنانے کی تاریخ مقرر کی ہے۔