خبرنامہ پاکستان

الیکشن ملتوی ہونے سے متعلق افواہیں دم توڑ چکی

الیکشن ملتوی

‘الیکشن ملتوی ہونے سے متعلق افواہیں دم توڑ چکی

اسلام آباد: (ملت آن لائن) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے ملتوی ہونے کے حوالے سے جو افواہیں چلتی رہی ہیں آج ان افواہوں نے دم توڑ دیا ہے ، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا اعتزاز احسن جیسے سیاستدان اور رکن پارلیمنٹ کی کمی محسوس ہو گی ، پرانے دوستوں کے نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے ، سیاست رکتی نہیں بلکہ چلتی رہتی ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل مییمن نے کہا شکایتوں کے باوجود عدلیہ پر بات نہیں کروں گا ، مجھے عدالتوں سے ہی انصاف کی امید ہے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے اچھے امیدوار نامزد کئے ہیں ، سندھ میں پیپلزپارٹی سویپ کرے گی ، پورے پاکستان میں اچھے نتائج کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف کے لیے ملک میں خصوصی قانون اور پروٹوکول ہے ، نیب کا پنجاب میں کچھ اور سندھ میں کچھ اور رویہ ہے ، نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا ڈرامہ کیا، ان کی گرفتاری کو عدالت میں ظاہر نہیں کیا گیا۔