خبرنامہ پاکستان

الیکشن میں ایک نئے پاکستان کا ریفرنڈم ہو گا، نواز شریف

الیکشن میں ایک

الیکشن میں ایک نئے پاکستان کا ریفرنڈم ہو گا، نواز شریف

جڑانوالہ (ملت آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو نہیں مانتے۔ جڑانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو نہیں مانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا بیٹے سے تنخواہ نہ لینا بھی کوئی جرم ہے۔ انہوں نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں خالی کرسیوں کا جم غفیر تھا اور آج جڑانوالہ میں عوام کا جم غفیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے عوام نے وزیراعظم بنایا تو کیا کوئی اور مجھے نکال سکتا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف جب بھی وعدہ کرتا ہے تو پورا کرتا ہے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ 5 سال میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے اور 4 سال بعد ہی مجھے نکال دیا گیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشین ٹائیگر بن رہا تھا کہ مشرف نے مارشل لاء لگا کر ستیاناس کر دیا، پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا تھا کہ مجھے عدالتی فیصلے کے ذریعے گھر بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں ڈرون حملے بند ہو گئے تھے، باراک اوباما سے کہہ دیا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، کوئی ڈرون حملہ برداشت نہیں کریں گے لیکن آج پھر ملک میں افرا تفری پھیل رہی ہے اور ملک میں ڈرون حملے ہو رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدل اب رکنے والی نہیں، اس تحریک کے ذریعے سستا، کھرا اور گھر پر انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے آج پشاور میں میٹرو بنانے کا خیال آ گیا ہے، جس کو صادق و امین قرار دیا گیا عوام کو اس کے قصے معلوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود کو نہیں سنبھال سکتے وہ پاکستانی عوام کی خدمت کیسے کریں گے۔