خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمشن نے(ن) لیگ کا سارا بھانڈا پھوڑدیا

الیکشن کمشن نے(ن) لیگ کا سارا بھانڈا پھوڑدیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے متعلقہ سیکشن سے استفسار کیا ہے کہ گزشتہ 5 برس میں مرنے والے کتنے افراد کو انتخابی فہرستوں سے نکالا گیا؟ یہ بھی پوچھ لیا کہ وفات پانے والوں کے نام نکالنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ ہر الیکشن میں‌شور مچانے والے تحریک انصاف کی بات آخر کار ثا بت ہو گئی، پاکستان میں اموات کی سالانہ شرح کے حساب سے 5 سال میں فوت ہونے والوں کی تعداد 37 لاکھ 50 ہزار بنتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس عرصے میں صرف 7 لاکھ ووٹرز کے نام نکالے ہیں۔ 30 لاکھ کے قریب مرحومین ابھی تک انتخابی فہرستوں میں موجود ہیں۔