خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن:ووٹرفہرستوں کی تصدیق کیلئےنئےشیڈول کااعلان

الیکشن کمیشن:(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستوں کو از سر نو ترتیب کے شیڈول میں رد و بدل کیا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق ملک گیر سطح پر گھر گھر تصدیق کا مرحلہ 10 اگست سے شروع ہو گا ۔ الیکشن کمیشن فعال ہونے کے بعد نو منتخب ممبران کے جائزے اور تجاویز شامل کرنے کے لیے ووٹر فہرستوں کے اپ گریڈ کرنے کے مراحل میں رد و بدل کی گئی ہے ۔ پرانے شیڈول کے مطابق ملک گیر سطح پر ووٹر فہرستوں کی اپ گریڈیشن کے لیے گھر گھر تصدیق کا مرحلہ یکم اگست سے شروع ہونا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر فہرستوں سے فوت شدہ اور تبدیل شدہ ووٹرز کی درستگی اور ووٹ منتقلی کا ریکارڈ بھی گھر گھر تصدیق کے بعد درست کیا جائے گا،نئے شیڈول کے تحت گھر گھر تصدیق کا مرحلہ اب دس اگست سے شروع ہو گا۔