خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن: اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید37ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال

اسلام آباد(ملت + آئی این پی )الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پرمزید 37ارکان پارلیمنٹ کو بحال کردیا،جن رکنیت 15اکتوبر تک اثاثے جمع نہ کرنے پر معطل کردی تھی۔پیر کو کمیشن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کہ گوشوارے جمع کرانے پر 7سینیٹرز،6ارکان اسمبلی،کے پی اسمبلی کے 4،بلوچستان اسمبلی کے 3،پنجاب اسمبلی کے 14 اور سندھ اسمبلی کے 3ارکان کی رکنیت بحال کردی گئی ہے،جن ارکان اسمبلی و سینیٹ کی رکنیت بحال کی گئی ہے،ان میں ممبران اسمبلی خالدمقبول صدیقی،عادل چوہدری،محمد علی خان،سینیٹر نہال ہاشمی،تاج آفریدی،نعمان وزیر،اعظم سواتی اور گیان چند شامل ہیں۔