خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن اور نادرا نے نئے ووٹوں کے اندراج کا نیا نظام بنا لیا

الیکشن کمیشن اور نادرا نے نئے ووٹوں کے اندراج کا نیا نظام بنا لیا
اسلام آباد: (ملت آن لائن) الیکشن کمیشن اور نادرا نے نئے ووٹوں کے اندراج کا نظام بنا لیا، دس نومبر کے بعد ہر نئے شناختی کارڈ بناتے وقت ووٹ کا اندراج بھی کر دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کے حامل لاکھوں افراد کا ووٹ انتخابی فہرستوں میں درج نہیں، آئندہ شناختی کارڈ بنواتے وقت ہی ووٹ کا اندراج کر دیا جائے گا، شناختی کارڈ بناتے وقت ووٹرز سے عارضی یا موجودہ پتے پر ووٹ درج کرانے کا پوچھا جائے گا۔ نادرا کے سوفٹ ویئر میں ووٹ اندراج سے متعلق انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، شناختی کارڈ بنواتے وقت ووٹ کے اندراج کا عمل 10 نومبر سے شروع ہوگا، عارضی اور مستقل پتے کے علاوہ درج ووٹ آئندہ سال دسمبر تک ختم کر دیئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کے حامل لاکھوں افراد کا ووٹ انتخابی فہرستوں میں درج نہیں، آئندہ شناختی کارڈ بنواتے وقت ہی ووٹ کا اندراج کر دیا جائے گا، شناختی کارڈ بناتے وقت ووٹرز سے عارضی یا موجودہ پتے پر ووٹ درج کرانے کا پوچھا جائے گا۔ نادرا کے سوفٹ ویئر میں ووٹ اندراج سے متعلق انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، شناختی کارڈ بنواتے وقت ووٹ کے اندراج کا عمل 10 نومبر سے شروع ہوگا