خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن خواجہ سعد رفیق کے اشتہار کی اشاعت کا نوٹس لے :تحریک انصاف

پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن خواجہ سعد رفیق کے اشتہار کی اشاعت کا نوٹس لے :تحریک انصاف
تحریک انصاف نے انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد قومی اخبار میں خواجہ سعد رفیق کی جانب سے اشتہار کی اشاعت کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

لاہور( ملت آن لائن) ۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بابر اعوان نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے قومی اخبارات میں ایک صفحے کا اشتہار چھاپ کرانتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی ہیں ۔