خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔سپریم کورٹ

اسلام آباد(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہےکہ وہ فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔

سپریم کورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف بھی نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف اقامے کی وجہ سے نااہل ہوئے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ کورٹ نمبر ایک میں فیصلہ سنایا۔

جسٹس اعجاز افضل خان نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بینچ کے پانچوں ججوں نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا۔ وزیراعظم نوازشریف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نا اہل قرار دیا گیا۔