خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن قوانین پرسختی سےعمل درآمد کرے: سراج الحق

اسلام آباد:(اے پی پی) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے قوانین پر ایک بار سختی سے عمل درآمد کرے ، سب کا بے لاگ احتساب ہو نا چاہئیے ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کا طریقہ کار درست نہیں اسی میں اقلیت کو اکثریت پر غالب بنایا جاتاہے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اپنے منصبوں اور عہدوں کا غلط استعمال کیا ہو ان سب کا بے لاگ احتساب ہونا چاہئیے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نہیں معلوم کہ سحری وافطاری میں کونسی خاص چیز انہیں پسند ہے