خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے: چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن منصفانہ

الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی عملے کے لیے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں سردار محمد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے تمام اقدامات اٹھانے کا پابند ہے جو شفاف انتخابات کے لیے لازم ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انتخابی عملے کی ٹریننگ لازم ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے تقریباً 9 لاکھ انتخابی عملے کی تربیت دی جائے گی۔ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر کو انتخابی عملے کے لیے تربیتی مواد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 12 کے تحت پولنگ عملے کی ٹریننگ لازم ہے۔ افسران نے حلقہ بندیوں اور ووٹر فہرستوں میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔