خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن میں اکھاڑ پچھاڑ، 86 افسروں کے تبادلے

الیکشن کمیشن میں اکھاڑ پچھاڑ، 86 افسروں کے تبادلے
اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن میں 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے درجنوں افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کر دی ہیں۔ گریڈ17 اور گریڈ 18 کے 86 ریجنل، ضلعی الیکشن کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تبادلے کردیئے گئے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہیڈ آفس کے 9 افسران، ریجنل الیکشن کمشنر لاہور سمیت پنجاب سے 26 افسران، سندھ سے 13، خیبرپختونخوا سے 14 اور بلوچستان سے 23 افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ ضلعی الیکشن کمشنر اسلام آباد محمد ندیم زبیر کو ریجنل الیکشن کمشنر ملتان تعینات کردیا گیا ہے جبکہ فرید آفریدی ریجنل الیکشن کمشنر لاہور کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، گجرات، گوجرانوالہ سمیت متعدد الیکشن کمشنرزبھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ ضلعی الیکشن کمشنر راولپنڈی بختیار الملک کو شانگلہ میں تعینات کردیا گیا ہے۔ سندھ کے مختلف اضلاع قمبر شہداد کوٹ، دادو، سکھر، جیکب آباد، میرپور خاص سمیت سندھ کے مختلف ضلعی الیکشن کمشنرز بھی تبدیل کر دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہیڈ آفس کے 9 افسران، ریجنل الیکشن کمشنر لاہور سمیت پنجاب سے 26 افسران، سندھ سے 13، خیبرپختونخوا سے 14 اور بلوچستان سے 23 افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ ضلعی الیکشن کمشنر اسلام آباد محمد ندیم زبیر کو ریجنل الیکشن کمشنر ملتان تعینات کردیا گیا ہے جبکہ فرید آفریدی ریجنل الیکشن کمشنر لاہور کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، گجرات، گوجرانوالہ سمیت متعدد الیکشن کمشنرزبھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ ضلعی الیکشن کمشنر راولپنڈی بختیار الملک کو شانگلہ میں تعینات کردیا گیا ہے۔