خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ کے معاملے پر سماعت آج ہوگی

الیکشن کمیشن میں

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ کے معاملے پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینر شپ کے معاملے پر سماعت ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ کے معاملے کی سماعت کریں گے جب کہ کمیشن نے فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کو طلب کر رکھا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار ایم کیو ایم بی آئی بی گروپ کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ سابق رابطہ کمیٹی پر مشتمل بہادرآباد گروپ کی قیادت خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رابطہ کمیٹی فاروق ستار کو غیرآئینی قرار دے کر قیادت سے ہٹاچکی ہے جب کہ فاروق ستار بطور سربراہ رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرچکے ہیں۔ پارٹی میں قیادت کی اس جنگ پر دونوں گروہوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کیں تھیں جن پر آج سماعت ہونے جارہی ہے۔