خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن میں عمران خان ، جہانگیر ترین کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 10 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔ چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رہنمائوں کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کی مگر ن لیگ کی جانب سے کوئی بھی وکیل پیش نہ ہوا ۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) رضا خان نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن اس نوعیت کی درخواستیں پہلے بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرچکا ہے ۔ ویسے بھی پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ، تاہم نااہلی کی درخواستوں کی سماعت دس مئی تک ملتوی کردی گئی ۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کی درخواستیں ن لیگ کے ایم این اے طلال چودھری اور دیگر کی طرف سے دائر کی گئی ہیں ۔