خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن نےبائیومیٹرک مشینوں کی خریداری سے متعلق رپورٹس کی تردید کردی

اسلام آباد(ملت+ آئی این پی )الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک مشینوں کی خریداری سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کردی،2018کے انتخابات کیلئے بھارت سے نہ ہی بائیو میٹرک مشینیں خریدی جارہی ہیں نہ ہی کسی بھارتی فرم کو شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے،صرف وہ کمپنیاں شامل ہیں جو انٹیلی جنس اداروں سے کلیئر ہونگی اور خریداری کیلئے صرف سیکیورٹی کلیئرکمپنیوں کو کنٹریکٹ دیا جائیگا۔ہفتہ کو الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک مشینوں کی خریداری سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردی ہے۔ترجمان کے مطابق 2018کے انتخابات کیلئے بھارت سے نہ ہی بائیو میٹرک مشینیں خریدی جارہی،خریداری کے عمل میں کسی بھارتی فرم کو شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے،الیکشن کمیشن نے مشینوں کی خریداری کے عمل پیرا کیلئے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی ہیں،صرف وہ کمپنیاں عمل میں شامل ہوسکتی ہیں جو اعلیٰ جنس اداروں سے کلیئر ہونگی اور خریداری کیلئے صرف سیکیورٹی کلیئر کمپنیوں کو کنٹریکٹ دیا جائیگا،صرف پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 400الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی کوششیں ہورہی ہیں،اسی پروجیکٹ کیلئے 300بائیومیٹرک توثیق مشینیں بھی خریدنے کی کوششیں کیجارہی ہیں۔(خ م)