خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی منصوبہ بندی مکمل کرلی

الیکشن کمیشن کا سمندر

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی منصوبہ بندی مکمل کرلی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ بندیوں کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے لیے 8 نکاتی اصول وضع کرلیے ہیں جس کے مطابق حلقہ بندیاں عوامی سہولت اور علاقے کی یکسانیت کو برقرار رکھنے کے اصولوں پر کی جائیں گی۔ حلقہ بندیاں آبادی، جغرافیائی حدود، علاقائی محل وقوع، انتظامی باؤنڈریز، عوامی اور مواصلاتی سہولت پر ہوں گی جب کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن جلد ہی 5 حلقہ بندی کمیٹیاں تشکیل دے گا۔

دنیا میں آج سال کا مختصرترین دن اور طویل ترین رات

کراچی:(ملت آن لائن) آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے بڑی رات ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن دس گھنٹے پینتیس منٹ کا ہوگا، ہر سال 21یا 22دسمبرکودنیامیں مختصر دن ہوتا ہے۔ پاکستانیوں جلدی کام نمٹا لو، آج دن جلدی ختم ہوجائےگا، ہر سال کی طرح اس سال بھی دسمبر کی 21 تاریخ کو سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج سال کا مختصر ترین دن ہے، سورج صبح سات بج کر بارہ منٹ پر طلوع ہوا اور پانچ بج کر چھیالیس منٹ پر غروب ہوگا، دن کا مکمل دورانیہ عام دنوں سے تین گھنٹے پانچ منٹ چھوٹا ہوگا، یعنی دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔ اسلام آباد میں آج نو گھنٹے چون منٹ کا دن ہوگا،لاہور میں دس گھنٹے پانچ منٹ اورکراچی میں دن کا دورانیہ دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔ کل سے راتیں مختصر اور دن بڑے ہونا شروع ہوجائیں گے، تاہم 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ ہر سال اکیس یا بائیس دسمبرکومختصر دن ہوتا ہے۔