خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 4 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 4 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ چاروں ارکان کا تعلق صوبائی اسمبلیوں سے ہے۔ بدھ کو ای سی پی کے جاری اعلامیہ کے مطابق جن چار ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے ان میں ارکان سندھ اسمبلی اویس مظفر اور سیف الدین خالد جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی کے رکن آصف باجوہ اور بلوچستان اسمبلی کے رکن میجر محمد عاصم کرد شامل ہیں۔