خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف ایک ارب 96 کروڑ روپے کے مالک ، عمران خان کے ذاتی اثاثے 1 ارب 31 کروڑ روپے نکلے ۔ بنی گالہ کا 75 کروڑ روپے کا گھر کسی نے تحفے میں دے دیا ۔ فضل الرحمان کے پاس تو اپنی گاڑی بھی نہیں ۔ کس رکن پارلیمنٹ کے پاس کتنا مال ، الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جاری ، وزیر اعظم ایک ارب 96 کروڑ روپے کے مالک ، بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ، عمران خان کے ذاتی اثاثے 1 ارب 31 کروڑ روپے ، مولانا فضل الرحمان کے پاس صرف 68 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں ۔ ذاتی گاڑی تک بھی نہیں ، جمشید دستی 2653 روپے کے اثاثوں کیساتھ غریب ترین رکن پارلیمنٹ ، سپیکر ایاز صادق کے اثاثوں کا صفحہ ہی غائب ، الیکشن کمیشن کےمطابق وزیر اعظم کو بیٹے حسین نواز نے 21 کروڑ 56 لاکھ بیرون ملک سے بھجوائے ۔ عمران خان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں جبکہ عمران خان کے مطابق بنی گالہ کا گھر انہیں تحفے میں ملا جس کی کل مالیت 75 کروڑ روپے ہے ۔ زمان پارک لاہور میں گھر کی مالیت 22 کروڑ روپے ، 50 لاکھ روپے کی پراڈو گاڑی جبکہ شاہراہ دستور پر ایک لگثرری فلیٹ بھی ہے ۔ کپتان کے پاس 3 لاکھ کی دو گائیں اور ایک بھینس بھی ہے ۔ ریحام خان کے بینک اکاؤنٹس میں بھی 52 لاکھ روپے موجود ہیں ۔ وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں جبکہ حمزہ شہباز 34 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے پاس بھی صرف 4 کروڑ 86 لاکھ کے اثاثے ہیں ۔