خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن نے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے۔ چئیرمین، ڈپٹی چیئرمین، مئیر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے پولنگ 22دسمبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 9 اور10دسمبر کو جمع کرائے جا سکیں گے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11اور12دسمبر، امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 16دسمبر کو واپس جبکہ اسی روز انتخابی نشان الاٹ اور حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ پولنگ 22دسمبر کو ہوگی جبکہ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن 28 دسمبر کو ہوگا۔ کامیاب امیدواروں کا حلف 31دسمبر کو ہوگا۔