خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن نے ضیا الرحمن کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) الیکشن کمیشن نے پی کے 54 مانسہرہ سے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن میاں ضیاء الرحمن کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ضیاء الرحمن کی رکنیت 14 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کی گئی ہے۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں ان کی رکنیت ختم کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔