خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن نے مدبرانہ اور سچ پر مبنی فیصلہ کیا‘ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مدبرانہ اور سچ پر مبنی فیصلہ کیا‘ نواز لیگ ہمیشہ جھوٹی باتوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے‘ حکومتی وزراء میں شرم ہوئی تو الزامات نہیں دہرائیں گے‘ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ امید ہے قوم سپریم کورٹ میں بھی سرخرو ہوگی۔ نواز لیگ ہمیشہ جھوٹی باتوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔ حکومتی وزراء میں شرم ہوئی تو الزامات نہیں دہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قانون کی حکمرانی کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے مدبرانہ اور سچ پر مبنی فیصلہ کیا۔