خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا فارمولا تیار کر لیا

الیکشن کمیشن نے

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا فارمولا تیار کر لیا

راولپنڈی .. الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا فارمولا تیار کر لیاگیا ہے۔ملک میں انتخابی حلقے کی اوسط آبادی 7 لاکھ 79 ہزار 896 رکھی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ کے حلقے این اے 1 سے این اے 39 تک ہونگے، خیبر پختونخواہ میں حلقے کی اوسط آبادی 7 لاکھ 82 ہزار 650 تجویز کی گئی ہے۔اسی طرح فاٹا کے حلقے این اے 40 سے این اے 51 تک ہونگے،زرائع کے مطابق اسلام آباد کے حلقے این اے 52 سے این اے 54 تک ہونگے ۔ پہلے این اے 54راولپنڈی میں تھا، اسلام آباد میں حلقے کی اوسط آبادی 6 لاکھ 68 ہزار 857 تجویز کی گئی ہے۔پنجاب کے حلقے این اے 55 سے این اے 195 تک ہونگے پنجاب میں حلقے کی اوسط آبادی 7 لاکھ 80 ہزار 230 تجویز کی گئی ہے۔سندھ کے حلقے این اے 196 سے این اے 256 تک ہونگے، سندھ میں حلقے کی اوسط آبادی 7 لاکھ 85 ہزار 17 رکھی جائے گی۔تجویزکے مطابق بلوچستان کے حلقے این اے 257 سے این اے 272 تک ہونگے۔ بلو چستا ن میں حلقے کی اوسط آبادی 7 لاکھ 71 ہزار 525 رکھنے کی تجویز ہے۔زرائع کے مطابق فارمولے کی حتمی منظوری الیکشن کمیشن کے اجلاس میں دی جائے گی۔