خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ امیدواروں کی فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن نے

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ امیدواروں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ امیدواروں کی فہرست جاری کردی، پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر 14 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا. الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے. خواتین کی دو نشستوں پرپنجاب سے پانچ امیدوار مدمقابل ہیں. ان دو نشستوں پرحنا ربانی کھر، نزہت صادق، شزہ فاطمہ خواجہ، عندلیب عباس اور سعدیہ عباسی میں مقابلہ ہوگا. پنجاب سے اقلیت کی ایک نشست پر 3 امید وار آمنے سامنے ہیں، جب کہ پنجاب سے ٹیکنوکریٹ نشست پر تین امیدوار میں ٹاکرا ہوگا۔ اسحاق ڈار سمیت ن لیگ کے پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں. اسحاق ڈار نے جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشستوں پر کاغذات جمع کرائے تھے. دونوں نشستوں پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردے گئے. اس کے علاوہ آزاد امیدوار سرفراز قریشی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے ہیں. یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ‌ 8 فروری تھی.نئے سینیٹرز کے انتخاب کے لئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی.
سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ختم
واضح رہے کہ پنجاب سے کل 34 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جن میں جنرل نشستوں کے لیے 21، خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے 5-5 جبکہ اقلیتی نشستوں پر 3 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے. نئے سینیٹرزکے انتخاب کے لئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی