خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن نے 2018کے عام انتخابات کیلئے مجوزہ ضابطہ اخلاق تیار کرلیا

اسلام آباد(ملت + آئی این پی)الیکشن کمیشن نے 2018کے عام انتخابات کیلئے مجوزہ ضابطہ اخلاق تیار کرلیا،کمیشن نے مسودے کی کاپیاں تمام سیاسی جماعتوں کو بھجوا دیں سیاسی جماعتوں کی رائے تجاویز اور مشاورت سے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائے گی۔بدھ کو ای سی پی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق مجوزہ ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں کو 26اکتوبر تک اپنی تجاویز سے کمیشن کو آگاہ کرے کی ہدایت کی گی ہے،مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی معائدے کا حصہ نہیں بنیں گے،جنس اور نسل کی بنیاد پر کسی کی مخالفت یا انتخاب لڑنے پر رکاوٹ نہیں ڈالی جاسکے گی،مذہب اورذات کی بنیاد پر بھی مخالفت کرنے پر پابندی ہوگی،مخالف امیدواروں کی ذاتی زندگی پر تنقید کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،حقائق کو توڑ مروڑ کو پیش کرنے اور الزامات عائد کرنے پر پابندی ہوگی،پیمرا یا میڈیا میں تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کویکساں وقت فراہم کرنے کو یقینی بنائے گا،سیاسی اور انتخابی فروغ کیلئے صرف سرکاری میڈیا کو استعمال کیا جائے گا،امیدواروں کو نجی میڈیا چینلز پر اشتہارات کی تشہیر پر پابندی ہوگی،سیاسی جماعتیں نظریہ پاکستان اسلام اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر مبنی رائے کا اظہار نہیں کریں گی،عدلیہ کی آزادی و خودمختاری کو نقصان پہنچانے کیلئے رائے زنی نہیں کی جائے گی،افواج پاکستان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے اظہار خیال نہیں کیا جائے گا،سیاسی جماعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں گے۔