خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن نے 5 نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن روک دیئے

الیکشن کمیشن نے

الیکشن کمیشن نے 5 نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن روک دیئے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے 5 نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن روک دیئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں کامیاب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کامیاب نومنتخب سینیٹرزکا نوٹی فکیشن اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے پرکیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب سے 8، سندھ سے 12، خیبر پختونخوا سے 11، بلوچستان سے 10، اسلام آباد سے 2 اورفاٹا کے 4 نومنتخب سینیٹرز کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پانچ نومنتخب سینیٹرز کا نوٹی فکیشن دوہری شہریت کے باعث روکا جن میں پنجاب سے نزہت صادق، ہارون اختر، چوہدری سرور، سعدیہ عباسی اور بلوچستان سے نومنتخب آزاد سینیٹر خدا بابر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکا گیا۔
……………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….ماضی میں ‘میڈ اِن امریکا جہاد’ لڑا، حکمرانی کیلئے ملک بیچ دیا گیا: خواجہ آصف

اسلام آباد: (ملت آن لائن) خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان نے ماضی میں “میٖڈ اِن امریکا جہاد” لڑا، ساری دنیا کو پتہ ہے داعش کون لیکر آیا، حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک بیچ دیا۔ وفاقی وزیر خارجہ خوآجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2002ء میں امریکا کے آگے ہتھیار نہ ڈالتے تو آج یہ حال نہ ہوتا، آج تباہی کا ملبہ صاف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے سمجھوتے کئے ، پاکستان کے مفاد کو مدنظر نہیں رکھا گیا ، اب پاکستان صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا دنیا میں مسلم امہ پر ظلم ہو رہا ہے ، ہمیں اپنے دشمن کی شناخت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا داعش ختم نہیں ہوئی ، صرف اپنا پتا تبدیل کر لیا ہے ، داعش عراق سے نکل کر افغانستان میں آ گئی۔ ان کا کہنا تھا منصوبے کے تحت مسلم ممالک کا شیرازہ بکھیرا جا رہا ہے ، ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔
وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ للکارتا کوئی اور ہے اور مسلمانوں کو ہتھیار دیا جاتا ہے ، افغانستان میں امن کی خواہش پاکستان کی ہے۔ انہوں نے کہا ایران اور سعودی عرب میں اختلافات کے خاتمے کیلئے دعا گو ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی قیدی موجود ہیں ، کچھ شہری ویزے کی میعاد ختم ہونے پر قید ہیں، سعودی عرب میں ہمارے لوگوں کوشکایات بھی ہیں اورمشکلات بھی ، ہزاروں پاکستانی روزانہ سفارتخانے سے رابطہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اے این ایف ، ایف آئی اے کی سرپرستی کے بغیر منشیات باہر نہیں جاسکتی، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کی عالمی فورم پر بات کی۔