خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن وزیراعظم کےخلاف ریفرنس کی سماعت کرےگا

الیکشن کمیشن:(اے پی پی) الیکشن کمیشن نے پاناما لیکس پر نوازشریف کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے لیے 3 اگست کی تاریخ مقرر کردی ۔ پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی،عوامی مسلم لیگ،پاکستان عوامی تحریک نےریفرنس دائر کررکھے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے درخواستوں کاجائزہ لےکرسماعت کےلیے منظورکیں،وزیراعظم کےخلاف دائر4درخواستوں کی سماعت ایک ساتھ کی جائےگی۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو 3اگست کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔