خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس

الیکشن کمیشن کا ضابطہ

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس

لاہور:(ملت آن لسائن)پنجاب کے ضلع لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عمران خان کو این اے 154 لودھراں میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت اور خطاب سے روکا تھا۔
لیکن تنبیہ کے باوجود عمران خان جلسے میں شریک ہوئے اور خطاب بھی کیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت شاہ محمود قریشی ،شیخ رشید اور مراد سعید کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی تنبیہ نظرانداز: عمران خان کا لودھراں جلسے سے خطاب الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹس لودھراں میں جلسہ عام میں شرکت اور خطاب پر جاری کیا گیا۔
اس سے قبل مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین اور مسلم لیگ ن کےامیدوار اقبال شاہ کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ این اے 154 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیے جانے کی وجہ سے خالی ہوئی جس پر پولنگ 12 فروری کو ہوگی۔پی ٹی آئی نے اس حلقے کے ضمنی انتخابات میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو ٹکٹ دیا ہے۔