خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن کا عمران خان کی میڈیا ٹاک کا نوٹس

الیکشن کمیشن کا عمران خان کی میڈیا ٹاک کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے چیئرمینپی ٹی آئی عمران خان کی میڈیا ٹاک کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ عمران خان کی میڈیا ٹاک انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

عمران خان نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آج سارے پاکستان سے کہتا ہوں کے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں،یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے لوگ بھلے مجھے ووٹ نہ دیں کسی اور کو دیں مگر آج پاکستانی ووٹ ضرور دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب میں نے گزشتہ انتخابات کے حوالے سے جب دھاندلی پر احتجاج کیا تو سب میرے خلاف تھے، میں کرکٹر ہوں، آخری گیند تک لڑوں گا، میرا کام محنت کرنا ہے، کامیابی اللہ دیتا ہے۔
قومی خبریں – عمران خان نے ووٹ کاسٹ کردیا – Latest News

انہوں نے اڈیالہ جیل کے قیدی سابق وزیر اعظم نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جیل برداشت نہیں کرسکتے،انہیں غلط فہمی ہوئی کہ وطن واپسی پر شاندار استقبال ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کی بھی لائیو میڈیا ٹاک کا نوٹس لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی براہ راست میڈیا ٹاک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔

خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی.