خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن کا نوٹس نظرانداز، عمران خان کا(آج) ٹیکسلا جانےکا اعلان

اسلام آباد (ملت+ آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کا نوٹس نظر انداز کرکے (آج) جمعہ کو ہر حال میں ٹیکسلا جانے کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف عمرنا خان نے الیکشن کمیشن کا نوٹس نظر انداز کرکے (آج) جمعہ کو ہر حال میں ٹیکسلا جانے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں کرسکتا عمران خان آج ہر صورت ٹیکسلا جائیں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو نوٹس جاری کیا کہ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد صدر‘ وزیراعظم ‘ کوئی بھی انتخابات کی جگہ کا دورہ نہیں کرسکتا۔ (ن غ)