خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن کی نئی مشکل

الیکشن کمیشن کا سمندر

الیکشن کمیشن کی نئی مشکل
اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 79 سے خواتین ووٹرز کی پرائیویسی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پہلے سے موجود خواتین ووٹرز نے بھی بڑے پیمانے پر ڈی رجسٹریشن کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ نئی شق کے تحت تمام ووٹرز کی تصاویر والی انتخابی فہرستیں‘ یو ایس بی’ کے ذریعے امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو فراہم کی جائیں گی۔ تصاویر پولنگ ایجنٹوں کے پاس جانے کے خوف سے خواتین اور ان کے اہلخانہ ووٹ نہ بنوانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کو قانونی شق 79 کی منظوری کے بعد تشویش لاحق ہے کہ 1 کروڑ 20 لاکھ خواتین کو انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے میں رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔