خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن کےروکنےکےباوجود کپتان ٹیکسلا میں جلسہ کرینگے

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان پی پی 7 کے ضمنی انتخابات کی مہم چلانے کیلئے ٹیکسلا میں جلسہ نہیں کر سکتے جبکہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جلسہ ضرور ہو گا۔ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ عمران خان کا جلسہ کرنا انتخابی عمل پر اثرانداز ہو سکتا ہے جبکہ نعیم الحق کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کسی کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں کر سکتا۔ عمران خان کو کل ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت سے روکا گیا ہے تاہم، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو نظر انداز کر دیا ہے۔