خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام پولنگ سٹاف اور آفیسران کی تربیت کی افتتاحی تقریب (آج) منگل کو ہو گی

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام پولنگ سٹاف اور آفیسران کی تربیت کی افتتاحی تقریب پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے تحت پیر کے بجائے اب (آج) منگل کو 10 بجے ای سی پی اکیڈمی میں ہو گی۔پانچ ہفتوں پر مشتمل یہ دوسرا تربیتی پروگرام ہے جو پیر سے شروع ہو چکا ہے۔ اس میں گریڈ 17 سے 19 تک کے آفیسران شرکت کر رہے ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام گزشتہ ماہ شروع ہوا تھا جس کا مقصد آئندہ عام انتخابات میں ذمہ داریاں سرانجام دینے والے عملے کو تربیت دینا ہے۔ اس کا پہلا بیج اپنی تربیت مکمل کر چکا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب (آج) کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔