خبرنامہ پاکستان

الیکشن 2018: آصف زرداری کا نوابشاہ سے انتخاب لڑنے کا اعلان

الیکشن 2018: آصف زرداری کا نوابشاہ سے انتخاب لڑنے کا اعلان

نواب شاہ:(ملت آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آئندہ انتخابات میں نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ پیپلزپارٹی میڈیا سیل کے مطابق پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں پیپلز سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا۔ آصف زرداری نے نواب شاہ سیکریٹریٹ کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر کارکنان سے گفتگو میں انہوں نے آئندہ انتخابات میں نواب شاہ سے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ سابق صدر نے اپنے کارکنان کو الیکشن کی تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

……………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…سازشوں سے گھبرانے والے نہیں، نواز شریف

لاہور: (ملت آن لائن) ماضی میں بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، کارکنان متحدہ رہیں، عوامی رابطہ مہم میں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: سابق وزیراعظم کی کارکنوں سے گفتگو، نواز شریف کا کہنا ہے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ماضی میں بھی ہمارے راستے میں روکاٹیں پیدا کی گئی۔ انہوں نے کہا پہلے بھی رکاوٹوں سے خوف زدہ نہیں ہوئے اور نہ آج ہو نگے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کارکنان متحدہ رہیں، عوامی رابطہ مہم میں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا مخالفین جو ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ان سے گھبرانے والے نہیں، ماضی میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے۔ جاتی امرا میں نواز شریف نے کارکنوں کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی، سابق وزیراعظم نے کارکنوں سے مصافحہ کیا اور انکے مسائل بھی سنے۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہایش گاہ جاتی امرا میں میلاد شریف کی محفل ہوئی، نواز شریف بھی شریک ہوئے۔ جاتی امرا میں ہونے والی محفل میلاد میں حمد و ثناء کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی لئے سلامتی کی دعا مانگی گئی۔ محفل میں مسلم لیگی کارکنان اور جاتی امرا میں رہائش پذیر اسٹاف بھی شریک تھا۔ نعت خواں حضرات نے حضور ﷺ کی شان مبارک میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔