خبرنامہ پاکستان

امام بارگاہ حملہ؛سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ چل بسے

امام بارگاہ حملہ؛سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ چل بسے
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں اامام بارگاہ کے باہر فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ سید سیدین زیدی زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے۔ واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔ گزشتہ روز امام بارگا کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ سید سیدین زیدی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ سید سیدین زیدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، ڈاکٹرز کے مطابق ایک اور زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ آئی ایٹ امام بارگاہ فائرنگ کی ایف آئی آر تھانہ آئی نائن میں درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کی۔ مقدمہ ایف آئی آر امام بارگاہ کے سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ جشن عید میلادالنبی کی خوشی میں سیکٹر آئی ایٹ کے امام بارگاہ باب العلم کو روشنیوں سے سجایا گیا تھا کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے 9 ایم ایم اور 12 بور رپیٹر سے گولیوں کی بوچھاڑکردی۔ فائرنگ سے ایک شخص عبدار حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ زخمی پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔