خبرنامہ پاکستان

امتحانی نتائج میں ہیر پھیر،طلبا کا شدید احتجاج

کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج کے طلبہ نے امتحانی نتائج دوبارہ جاری کرنے اور پرنسپل کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلباء نے الزام عائد کیا کہ 2017 میں فرسٹ ایئر سے لیکر فائنل ایئر تک کا نتیجہ خراب بنایا گیا ، فرسٹ ایئر میں رزلٹ 40 فیصد تھا ، سیکنڈ ایئر میں 55 فیصد تھا جبکہ تھرڈ اور فائنل ایئر میں 180 میں سے 157 طلباء کو فیل کیا گیا ، احتجاج کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ، طلبہ نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں حاضری روک کر اور کالج بند کروا کر ان کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امتحانی نتائج دوبارہ جاری کئے جائیں اور پرنسپل کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے ، بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا