خبرنامہ پاکستان

امجد صابری کی تدفین کیلئےآخری آرام گاہ تیارکرلی گئی

کراچی (آئی این پی) امجد صابری کی جہاں فانی میں آخری قیام گاہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ ظہر کے بعد پاپوش نگر قبرستان میں دفنایا جائے گا ۔ پاپوش نگر قبرستان میں درگاہ حیرت شاہ وراثی میں امجد صابری کی تدفین کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ مرحوم اونچا قد کاٹھ رکھتے تھے اسی مناسبت سے قبر کو تیار کیا گیا ہے ۔ قبر کی لمبائی ساڑھے چھ فٹ جبکہ چوڑائی ڈھائی فٹ ہے ۔ امجد صابری کی لحد ان کے والد صاحب کے پہلو تیار کی گئی ہے ۔ قبر کے قدموں کی طرف ان کے چچا مقبول فرید صابری کی قبر ہے ۔ درگاہ کے احاطے میں امجد فرید صابری کے دادا عنایت حسین صابری اور خاندان کے دوسرے لوگ بھی مدفون ہیں ۔ قبر کی تیاری درگاہ ٹرسٹ کے چیئرمین افتخار وارثی کرا رہے ہیں ۔