خبرنامہ پاکستان

امجد صابری کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

کراچی: (آئی این پی) امجد صابری ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ لیاقت آباد میں دہشتگردی کا نشانہ بن گئے۔ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی چلائی گئیں گولیاں ان کے سینے اور چہرے پر لگیں۔ موقع پر ہی جان جاں آفریں کو سونپ دی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دو تھے۔ موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر بیٹھے دہشتگرد نے پہلے فائرنگ کر کے گاڑی رکوائی پھر دوبارہ گولیاں چلا دیں۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ تیس بور کے پسٹل سے کی گئی۔ دہشتگرد گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے موقع پا کر ٹارگٹ کیا۔ گیارہ گولیاں چلائی گئیں سر میں لگنے والی گولی موت کا سبب بنی واقعہ کے بعد رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔