خبرنامہ پاکستان

امداد روکنے سے معاملات میں بہتری نہیں آئے گی، اعزاز چوہدری

امداد روکنے سے معاملات میں بہتری

امداد روکنے سے معاملات میں بہتری نہیں آئے گی، اعزاز چوہدری

واشنگٹن :(ملت آن لائن) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف کامیابی حاصل کرنیوالاپاکستان واحد ملک ہے، اس کو کامیابی کیلئےکسی سے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں۔ امداد روکنے سے معاملات میں بہتری نہیں آئے گی۔ پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں، امداد روکنے سے معاملات میں بہتری نہیں آئے گی، داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف کامیابی حاصل کرنیوالاپاکستان واحد ملک ہے، اس کے کامیابی کیلئےکسی سے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے، باوقار قوم ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتی ہے۔ بھارت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ علاقےمیں بھارت کی دھونس مان لی جائے یہ ممکن نہیں پاکستانی سفیر کا افغانستان کے حوالے سے کہنا تھا کہ سفیر افغانستان کے43فیصدعلاقےپرافغان فورسزکاکنٹرول نہیں، افغانستان کے ساتھ26سوکلومیٹر طویل سرحد ہے، جب سرحد پر پوسٹ بناتے ہیں تو افغان فورسز حملہ کردیتی ہیں، اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں، اعزاز چوہدری امدادروکنےسےمعاملات بہترنہیں ہوں گے، اگر امریکہ کو خدشات ہیں تو پاکستان کو بھی خدشات ہیں۔
اب امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: اعزاز چوہدری
یاد رہے چند روز قبل بھی امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے، پاکستان نے امریکا پر واضح کردیا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، پاکستان کو کوئی طاقت دنیا میں تنہا نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جتنی جنگ لڑی ہے، اپنے وسائل سے لڑی، امریکا کو پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، اگر ہم بھی امریکا جیسے اقدامات کریں، تو یہ جنگ کس سمت جائے گی، ہم میں اعتماد بھی ہے اورایمان بھی۔ ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔