خبرنامہ پاکستان

امریکابھارت بڑھتی قربت کا مقصدچین کا مقابلہ ہے،امریکی اخبار

نیویارک(آئی این پی)امریکی اخبار ’’نیویار ک ٹائمز ‘‘نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کی بڑھتی قربت کا اہم مقصد چین سے نمٹنے اوردہشتگردی کامقابلہ کرنے کے مشترکااہداف حاصل کرناہے، امریکااوربھارت دونوں چاہتے ہیں کہ ساوتھ چائناسی میں چین کی جارحیت اور دہشتگردی کامقابلہ کریں ،امریکانے بھارت کواہم دفاعی شراکت داربھی تسلیم کرلیاہے جس سے بھارت لائسنس کے بغیر امریکاکی انتہائی جدیدٹیکنالوجی اورہتھیارخریدنیکااہل ہوگیاہے۔نیویارک ٹائمز نے اداریے میں کہاہے کہ امریکا اور بھارت کی بڑھتی قربت کا اہم مقصد چین سے نمٹنے اوردہشتگردی کامقابلہ کرنے کے مشترکااہداف حاصل کرناہے۔نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں کہا ہے کہ جب صدراوبامااور وزیراعظم مودی پچھلے ہفتے ملے توبہت سے تجزیہ کاریہ سوچ رہے تھے کہ آخریہ یکسرمختلف رہنماکیوں مل رہے ہیں۔ادارے میں کہا گیا کہ امریکااوربھارت دونوں چاہتے ہیں کہ ساوتھ چائناسی میں چین کی جارحیت اور دہشتگردی کامقابلہ کریں ۔ماحولیاتی تبدیلیوں کوروکیں اور ایک دوسریکی معیشت میں سرمایہ کاری کریں۔امکان ظاہر کیاگیاہے کہ صدراوباماکی خارجہ پالیسیوں میں یہ سب سیاہم کامیابی ہے۔اداریے کے مطابق امریکانے بھارت کواہم دفاعی شراکت داربھی تسلیم کرلیاہے جس سے بھارت لائسنس کے بغیر امریکاکی انتہائی جدیدٹیکنالوجی اورہتھیارخریدنیکااہل ہوگیاہے۔اخبار کے مطابق اب بھارت،پاکستان اورچین کے درمیان ایٹمی مسابقت روکنے پرکام کرناہوگااوراگلے امریکی صدرکیلیے اہم ہوگاکہ وہ امریکابھارت تعلق مزیدمضبوط کرے۔