خبرنامہ پاکستان

امریکا اور بھارت پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے: مولانا

اسلام کو ختم کرنا

جمعیت علمائے اسلام:9ملت+اے پی پی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختو نخوا حکومت کو پاک چین راہداری منصوبے سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے، وہ پہلے ہی غیر سنجیدہ لوگوں کے پیچھے چھپی طاقتوں کی نشاندہی کر چکے ہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکرز کنونشن سےخطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک عورتوں اور بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود عالمی تنظیمیں آوازبلند نہیں کررہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یوآئی واحد جماعت ہے جس نے اسمبلی سمیت تمام پلیٹ فارم پر مسلمانوں کے قتل عام کےخلاف آواز بلند کی، مسلمانوں کے قتل عام کےخلاف 23دسمبر کو ملک گیر احتجاج کیاجائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کی باتیں کرتی ہے،لیکن یہ باتیں وہ کرے جو خود پاک ہو، خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن بنایا گیا، لیکن جب کمیشن نے وزیراعلیٰ اور وزرا ء پر ہاتھ ڈالا تو انھیں کام کرنے سے روک دیاگیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج پاکستان کےخلاف سازشیں ہورہی ہیں، امریکااور بھارت پاکستان کی اقتصادی ترقی نہیں چاہتے۔