خبرنامہ پاکستان

امریکا سےتعلقات ڈالرکی بنیاد پرنہیں کئی معاملات پراختلافات ہیں، جیلانی

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے واضح کیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات ڈالرزکی بنیاد پر ہیں نہ ہی انھیں اس تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے،کئی معاملات پر پاکستان کے امریکا کے ساتھ اختلافات موجودہیں۔ جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ 30کروڑ ڈالرکی فوجی امدادکوایک طرف رکھتے ہوئے ہمیں ان مثبت چیزوں پر بات کرنے کی ضرورت ہے جن میں کافی پیشرفت ہوئی۔ اُن کاکہنا تھاکہ کئی معاملات ایسے ہیں جن پر پاکستان کے امریکا کیساتھ اختلاف موجود ہیں کیونکہ عالمی سطح پر تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ انھوں نے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات صرف فوجی امداد نہیں بلکہ کئی اور پہلوؤں پر مشتمل ہیں۔