خبرنامہ پاکستان

امریکا کیجانب سے کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش

واشنگٹن: (اے پی پی) دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو نے کہا ایسے حملوں سے دہشتگردوں کو شکست دینے کا مشترکہ عزم مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دے چکا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت تمام اتحادیوں کا ساتھ دیں گے۔ دہشت گردوں نے جمہوریت کے دو اہم ستون عدلیہ اور میڈیا کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان نے کہا قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مدد کو تیار ہیں۔