خبرنامہ پاکستان

امریکا کی خواہش پوری ہوگئی: شیخ رشید

اسلام آباد:(اے پی پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکا کی بھارت کے ساتھ تعلقات کی سوسالہ خواہش پوری ہونے جا رہی ہے ، بھارت امریکا کی ضرورت ہے ۔ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج گاندھی اور نہرو والا بھارت نہیں بلکہ امریکا کے ہاتھ کی گھڑی ہے امریکا کی بھارت کے ساتھ تعلقات کی سو سالہ خواہش آج پوری ہونے جا رہی ہے ، موجودہ حالات میں بھارت امریکا کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اثاثوں کے متعلق بین الاقوامی ایجنڈا بری طرح ناکام ہوگا ، پاکستان کا ہر برے وقت کا دیرینہ دوست چین ہمارے ساتھ ہر معاملے پر کھل کر سامنے آ رہا ہے ۔