خبرنامہ پاکستان

امریکہ اوراسرائیل دنیا کونئی صلیبی جنگ کی طرف دھکیل دیا

امریکہ اور اسرائیل دنیا کونئی صلیبی جنگ کی طرف دھکیل دیا
پشاور (ملت آن لائن) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے پشاور میں امریکن قونصلیٹ کے گھیراؤ کے لیے مختلف کمیٹیاں قائم کر کے اہم ٹاسک حوالے کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے مسلمانوں کے غیر ت کو للکار ا ہے،جماعت اسلامی پشاور کے ہزاروں کارکنان 15 دسمبر کو امریکن قونصلیٹ کا گھیراؤ کریں گے جس کے لیے پشاور میں خصوصی مہم چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ حکومت کے اس افسوس ناک فیصلے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،یہ امت مسلمہ کے خلاف اعلان جنگ ہے،یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے امریکہ اور اسرائیل دنیا کونئی صلیبی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،مشرق وسطیٰ میں خون کی ہولی کھیلنے کی خوفناک سازش کی گئی ہے، یہودو نصاریٰ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آپس میں گٹھ جوڑ کرکے اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے مسلمانوں کے جذبات کوشدید مجروح کیاہے ۔اس قسم کا اقدام مسلمانوں کے ساتھ سراسرظلم اور زیادتی کے مترادف ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اس مذموم اقدام کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پشاور کے غیور عوام 15 دسمبر کو غیر ت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مارچ اور گھیراؤ میں شریک ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اہم ٹاسک کارکنان کے حوالے کر دیا ہے ۔ بھرپور تیاریاں جاری ہیں ۔