خبرنامہ پاکستان

امریکہ اوربھارت کےدرمیان دفاعی معاہدہ پاکستان کیخلاف سازش ہے: رحمان ملک

اسلام آباد: (اے پی پی) رحمان ملک نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے ایم کیو ایم بانی سے کوئی رابطہ نہیں انہیں مشورہ دیا تھا کہ فورسز کے خلاف نہ بولیں۔ موجودہ ملکی صورتحال میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر ٹھوس فیصلے کیے جائیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی معاہدہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ قوم کے نام کھلے خط میں رحمان ملک نے پاکستان توڑنے کی سازش کا بھی انکشاف کیا ہے۔