خبرنامہ پاکستان

امریکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا معترف ہے: جلیل عباس

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا معترف ہے‘ ٹرمپ انتظامیہ نے آنے والے وقت میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے‘پاکستانی معیشت کو امریکہ میں سراہا جا رہا ہے‘آئی ایم ایف اورورلڈبینک سمیت عالمی اداروں کی پاکستان سے متعلق مثبت رائے ہے۔ وہ منگل کو یہاں پاکستانی صحافیوں کے اعزازمیں الوداعی ظہرانہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا گزشتہ کچھ برسوں میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی۔امریکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا معترف ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ مل کرکام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے آنے والے وقت میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو امریکا میں سراہا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف اورورلڈبینک سمیت عالمی اداروں کی پاکستان سے متعلق مثبت رائے ہے۔