اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی خریداری پر بھارتی ردعمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے طیاروں کی خریداری پر بھارت کا رویہ حیران کن ہے‘ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان امریکہ میں قریبی تعاون ہے۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اسلحہ خریدنے والا خود بڑا ملک ہے امریکہ سے طیاروں کی خریداری پر بھارت کا رویہ حیران کن ہے انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان‘ امریکہ میں قریبی تعاون ہے امریکی ترجمان کہہ چکے ہیں کہ ایف سولہ طیاروں کی فراہمی اہداف کے حصول میں مدد دے گی