خبرنامہ پاکستان

امریکہ نے سوات سے چرایا گیا بدھ مت کی قدیمی تاریخ کا مجسمہ پاکستان کو واپس کردیا

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ نے 1980 کی دہائی میں پاکستان سے چرایا گیا بدھ مت کی قدیمی تاریخ کا نمونہ پاکستان کو واپس کر دیا ۔ دوسری صدی کے قدیمی مجسمے میں گوتم بدھ کے پیروں کے نشان اور چند مذہبی علامات کندہ ہیں۔یہ نمونہ پاکستان کی وادی سوات سے چوری کیا گیا اور بعد میں اسے امریکہ سمگل کر دیا گیا۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے نودرات کے تاجر نے اس مجسمے کو ٹوکیو سے امریکہ منتقل کروایا اور انھوں نے گذشتہ ماہ اپریل چوری ہونے والے نمونے کو اپنے تحویل میں رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔توقع تھی کہ نیلام کے دوران یہ قدیمی مجسمہ کی دس لاکھ ڈالر تک فروخت ہو جائے گا لیکن نیو یارک کے حکام نے نیلامی روک دی تھی۔نیو یارک کے سرکاری وکیلوں نے تقریب کے دوران مجسمہ کو پاکستانی سفارت خانے کے نائب سربراہ رضوان سعید شیخ کو دیا۔شیخ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی ثقافتی تاریخ کا ایک بہت اہم جزو ہے‘، فالحال اس مجسمہ کو نیو یارک میں رکھا جائے گا اور ممکن ہے کہ اس کی نمائش بھی کی جائے گی۔مین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی سائرس وینس کا کہنا تھا کہ ’ یہ مجسمہ جائیداد کا ٹکڑے سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔‘ انھوں نے بتایا کہ ’یہ ایک قدیم مجسمہ ہے جو پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کی عکاسی کرتا ہے اور اس مجسمے کی واپسی پر خوشی منانی چاہیے۔‘ نودرات کے کا کاروبار سے منسلک جاپانی تاجر کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستانی نودرات کو محفوظ رکھنے کی خاطر اس مجسمہ کو چرایا لیکن ماہرین نے اس وجہ کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس کام کے لیے پہلے سے نظام موجود ہے۔جاپانی تاجر نے پانچ ہزار ڈالر جرمانہ دیا اور جیل میں سزا کاٹنے کے بعد وہ ازخود امریکہ چھوڑ گئے۔