خبرنامہ پاکستان

امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 8 ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری

واشنگٹن:امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 8 ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا. نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ڈیل سے نہ صرف جنوبی ایشیاء کے ایک اہم اتحادی کی سکیورٹی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں بلکہ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی کے لئے بھی یہ ڈیل اہمیت کی حامل ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ ہے کہ ڈیل سے خطے کے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ اس ڈیل سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مدد مل سکتی ہے۔